شاہ رخ خان اپنی زندگی میں موجود ہر خاتون کے شکر گزار ہیں

شاہ رخ خان اپنی زندگی میں موجود ہر خاتون کے شکر گزار ہیں

 شاہ رخ خان اپنی زندگی میں موجود ہر خاتون کے شکر گزار ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکا شاہ رخ خان کا ایک ایونٹ کے دوران اپنی فلم ’ڈیئر زندگی‘ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین ہدایت کاروں کے باعث اب ان کا کام مزید آسان ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ویسے تو میں نے بہت کم خواتین ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن جن کے ساتھ بھی کیا ان کے ساتھ مجھے کام کرنے کا بےحد مزہ آیا، ان کا کام بےحد منفرد ہوتا ہے۔

جس طرح سے یہ سین یا کردار کو سمجھتی ہیں اس طرح ہم نہیں سمجھ پاتے، ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں نے ان ہدایت کاروں کے باعث نیا راستہ دیکھا‘۔51 سالہ شاہ رخ خان اس وقت امتیاز علی کی فلم میں کام کررہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔