پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا

چنیوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا ۔چنیوٹ میں ضلعی افسران کے دفاتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگ گئے.وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ گونواز گو کے نعروں کی گونج پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا گیا.

پیپلز پارٹی چنیوٹ نے ضلعی افسران کے دفاتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے جس میں سینکڑوں عہدیداران اور کارکن اس احتجاجی کیمپ میں شریک ہیں ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے حکمران مستعفی نہیں ہونگے اس وقت احتجاجی تحریک جاری رکھی جائیگی ۔نے کہا ہے کہ چار مئی کو مینار پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے۔دھرنے کے دوران جیالوں کی مرضی یا قرعہ اندازی کے ذریعے میاں شہباز شریف کا نام بھی تبدیل کیا جائے گا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے انتخابات سے قبل چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کیے جو چار سال اقتدار میں رہنے کے باوجود پورے نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگانے والے اب لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ کیوں نہیں لگا رہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں پندرہ گھنٹے اور دیہاتوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس کے باعث عوام ذہنی مریض بن رہے ہیں۔