جلنے والے جلتے رہیں گے ہم آگے بڑھتے رہیں گے، خواجہ سعدرفیق

جلنے والے جلتے رہیں گے ہم آگے بڑھتے رہیں گے، خواجہ سعدرفیق

راولپنڈی: وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ جلنے والے جلتے رہیں گے ہم آگے بڑھتے رہیں گے میں شیخ رشید والا کام نہیں کررہا،ڈبے رنگ نہیں کرتے ایک ایک چیز بدلتے ہیں،تبدیلی نعروں سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے،۔ جو لوگ اربوں کی پیکش کا دعوی کررہے ہیں وہ ثبوت دیں لمبی لمبی نہ چھوڑیں.

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پنڈی سٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کی تقریب کے موقع پر میڈیا گفتگو کررہے تھے،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی سروس فراہم کرے پاکستان ایکسپریس میں نئی بوگیوں کواپنی مدد آپ کے تحت اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ کوچز کو 11کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان ایکسپریس پر سالانہ 25لاکھ مسافر سفر کریں گے کم پیسوں میں بہتر سفری سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزید تین سے چار ٹرینیں اپ گریڈ کریں گے اور آئندہ چار سے پانچ سال میں اکانومی کلاس بھی ایئر کنڈیشنڈ کردیں گے ۔ ٹرینوں کو رنگ روغن کروا کر نہیں بلکہ ایک ایک چیز نئی لگا کر لانچ کررہا ہوں ۔ رواں سال تین سے چار ٹرینوں کو اپ گریڈدکریں گے چاہتے ہیں کہ ریلوے کی اکانونی کلاس ایئر کنڈیشنڈ ہو جس پر آئندہ چار سے پانچ سال لیں گے ریلوے میں ریفارمز کا سلسلہ جاری رہے گاٹرین اس سال فریٹ میں ریکارڈ قائم کرے گی.

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ سی پیک کا کریڈٹ لیتے ہیں ان کے دور میں سی پیک کا لفظ استعمال بھی نہیں ہوا سابقہ دور حکومت میں سی پیک کا ایم اویوتک سائن نہیں ہوا سی پیک کا دعوی کرنے والوں کے منہ بند نہیں کرسکتے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے ۔ جو لوگ اربوں کی پیکش کا دعوی کررہے ہیں وہ ثبوت دیں لمبی لمبی نہ چھوڑیں ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مئی میں وزیر اعظم کا چین کا دورہ متوقع ہے ۔ اس دورے میں کوشش کریں گے ایم ایل ون کے فریم ورک کے سمجھوتے پر دستخط ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے کچھ نہیں کیا ۔ جو کچھ کیا ہے نوازشریف شہبازشریف اور ان کی حکومت نے کیا ہے۔ مدعی لاکھ بُرا چاہیے تو کچھ نہیں ہوتا وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ۔ جلتے والے جلتے رہیں گے اور ہم کام کرتے رہیں گے ۔ یہ واقعی سچ بات ہے کہ ریلوے پولیس بہت کم ہے اور ابھی تک ہم ان کا حق دلوا نہیں سکے ۔ انشاء اللہ الیکشن میں جانے سے ان کا بھی کچھ کرکے جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں کم ہیں حکومت کے ٹائم مکمل ہونے سے پہلے ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھا کر جائیں گے ہمارے پاس 110 وولٹ پر چلنے والی کو چز تھی پھر ان کو 220 وولٹ پر کیا مزید پچھتر دنوں میں تمام کوچز 220 وولٹ پر لے آئیں گے .