جو کچھ ہوں فلموں کے مصنفین کی بدولت ہوں: عامر خان

جو کچھ ہوں فلموں کے مصنفین کی بدولت ہوں: عامر خان

ممبئی : اداکار عامر خان نے فلم ”دنگل“ کےلئے ماسٹر دینانتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازنے پر گلوکارہ لتا منگیشکر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ ان کےلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ صرف فلم کی دلچسپ کہانی جسے نتیش نے لکھا ہے کی بدولت ممکن ہوا ہے اور میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف ان فلموں کی مصنفوں کی بدولت ہوں جن میں میں نے کام کیا ہے۔

اداکار عامر خان بہت جلد فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ میں نظر آئیں گے جبکہ وہ اپنی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں