ممبئی :سلمان خان نے ایک مرتبہ پھر 'دس کا دم' کے ساتھ ٹی وی سکرین پر آنے فیصلہ کر لیا۔ سلمان خان کا شو سونی ٹی وی پر 'دی کپل شرما شو' کی جگہ نشر کیا جائے گا۔
یہ دعویٰ معروف بھارتی ویب سائٹ ’ ڈی این اے “ کی جانب سے کیا گیا ۔ ویب سائٹ کے مطابق سلمان کی شو کے معاملے میں چینل سے بات چیت چل رہی ہے، اگر سب کچھ فائنل ہو جاتا ہے تو 'دس کا دم' کا تیسرا سیزن جولائی میں شروع ہو جائے گا۔ 2008 اور 2009 میں اس ریئلٹی شو کے پہلے دو سیزن ٹیلی کاسٹ ہو چکے ہیں جبکہ گرتی ٹی آرپی کی وجہ سے کپل کا شو بند ہو جائے گا۔
ویب سائٹ کی رپورٹس کے مطابق چینل کے حوالے سے ایسا دعویٰ بھی کیا جا رہا تھا کہ اس نے کپل کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے چینل مالکان نے کہا تھا کہ کپل یا تو سنیل اور علی کو واپس لے آئیں نہیں تو ان کا شو بند کر دیا جائے گا تاہم کپل سنیل اور علی کو واپس لانے میں ناکام رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 'دی کپل شرما شو' کی ٹی آرپی تبھی سے گرنی شروع ہوئی تھی جب سے سنیل، چندن اور علی نے اسے چھوڑا ہے۔مئی میں کپل کا سونی چینل کے ساتھ کنٹریکٹ مکمل ہو رہا ہے اور تازہ رپورٹس کے مطابق چینل اسے مزید جاری رکھنے کے موڈ میں نہیں ہے۔