بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بھارتی پولیس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی،میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے مودی پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد’’ محمد رفیق ‘‘کو تامل ناڈو سے گرفتار کیا۔

ملزم نے 1998 میں سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کے دورے موقع پر دھماکہ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔محمد رفیق کو ایک ٹیلی فونک گفتگو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ یہ گفتگو گاڑیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تھیں جس میں اچانک ملزم نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہم نے مودی کو ختم کر دیا ہے۔

جس طرح ہم نے دھماکے سے ایل کے ایڈوانی کو ان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کے تفتیش شروع کر دی ہے۔