وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات، ٹیکس فری بجٹ پر اتفاق

وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات، ٹیکس فری بجٹ پر اتفاق
کیپشن: نواز شریف کی وزیر اعظم کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔

نواز شریف نے وزیر اعظم کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا بجٹ ٹیکس فری ہو گا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ ہے۔

 

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے خود ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان

یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2018-19 کیلیے پارلیمنٹ میں کل پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 5500 ارب روپے کے لگ بھگ رکھے جانے کا امکان ہے۔

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 433 ارب روپے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 1030ارب روپے اور بجٹ خسارے کا ہدف 1870 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ اگلے مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 6.2 فیصد، زرعی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد، بڑی اور اہم فصلوں کا ہدف 3 فیصد تجویز کیے جانیکا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10تا 15فیصد اضافہ کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں