خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آ گیا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: خواجہ آصف کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کے بعد مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ'' جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دےگی انشاءاللہ “۔

4674c3baa472bb1cafc2b9d27a6255e9

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو یو اے ای کا اقامہ رکھنے پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت غیر صادق اور غیر امین قرار دیتے ہوئے تاحیات نا اہل قرار دیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلے کے مطابق  خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہو گئی۔عدالت عالیہ نے فیصلے کی مصدقہ کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم بھی دیا جس کے بعد خواجہ آصف کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں