مسلم لیگ ن کے دو اراکین صوبائی اسمبلی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

 مسلم لیگ ن کے دو اراکین صوبائی اسمبلی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
لوگو پاکستان مسلم لیگ ن، فوٹو فائل

مظفر گڑھ:ایک طرف اقامہ وکٹیں گرا رہا ہے تو  دوسری جانب سیاسی پرندے گھونسلے بدل رہے ہیں ۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کی دو مزید وکٹیں گر گئیں ۔ دو ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والوں میں ایم پی اے ملک مرتضی رحیم کھر اور میاں علمدار قریشی شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:اقامہ کیس میں خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار

میاں ذیشان گرمانی ایم پی اے گزشتہ روز اعلان کرچکے اور یہ تینوں ممبران صوبائی اسمبلی سے آزاد حثییت سے کامیاب ہوکر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔چوک سرور شہید میں ایم پی اے ملک مرتضی رحیم کھر کی رہائش گاہ پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے عہدیداران کا جلسہ جاری ہے ۔ جلسہ میں ایم این اے رانا قاسم نون، ایم این اے سید باسط سلطان بخاری، ایم این اے چوہدری طاہر اقبال اور صوبائی ممبران اسمبلی شریک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں