’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘

’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘
کیپشن: نواز شریف، فوٹو بشکریہ رائٹرز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہاں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے۔ مجھے ملک اور قوم سے محبت ہے جسے کوئی بھی نہیں نکال سکتا

اسلام آباد:اسلام آباد میں نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جاری حالیہ صورتحال پر واضح باتیں کیں، انہوں نے کہا میرے دور میں کسی بھی قسم کا کوئی کرپشن کیس نہیں تھا، میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا۔ عدلیہ کی بحالی کی خاطر لانگ مارچ کیا، جی ٹی رو ڈ پر نکلے تھے تو لوگوں نے پر تپاک استقبال کیا تھا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں، جو ڈر گیا وہ مر گیا، جنوبی پنجاب سے بغاوت کرنے والوں اور ن لیگ کو چھوڑنے والوں کو پیغام دیا کہ جو پارٹی چھوڑ گئے وہ اب ہم میں سے نہیں، آج میرے ساتھ صرف وہ لوگ ہیں جو میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ عوام مجھ سے محبت کرتی ہے، یہ عوام کا اعتبار ہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مجھے تین بار منتخب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اقامہ کیس میں خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار
 الیکشن مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تمام پارٹی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم شروع کریں، مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم سحر و افطار میں ہوا کرے گی۔ میرے دورہ حکومت میں ہمیشہ ملک میں ترقیاتی کام ہوئے جو کسی اور پارٹی نے نہیں کیے میرے جانے کے بعد ملک کی صورتحال یکسر بدل جا ئے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خواجہ آصف کا نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کے ہر حصے میں جلسہ کرے گئی، میں 14 ماہ اٹک جیل میں بند رہا، میں بھی انسان ہوں اور غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتیں ہیں۔ پاک بھارت جنگ میں ہماری ایک فیکٹری بنگلہ دیش میں ہی رہ گئی تھی۔ نیب نے میرے والد کے اثاثوں تک کو جانچ پڑتال کی۔ نیب میں جتنے کیس چلتے ہیں ان میں کرپشن اور کک بیکس کا معاملہ ہوتا ہے۔ اربوں روپے کھانے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں آج تک نیب میں میری طرح کا کیس نہیں چلا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں