تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: پی ٹی آئی کے رہنماوں کی زرداری سے ملاقات، فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، ملاقات کرنیوالوں میں زاہد درانی، عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘
بلاول ہاﺅس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تینوں ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، ملاقات کرنیوالوں میں زاہد درانی، عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہونے کا امکان
 واضع رہے کہ ان ارکان کو سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر تحریک انصاف کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں