الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی رکنیت ختم کر دی، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی رکنیت ختم کر دی، نوٹیفکیشن جاری
خواجہ آصف، فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی رکنیت ختم کر دی، نوٹیفکیشن جاری، خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 110 سیالکوٹ کی سیٹ خالی قرار دے دی، خواجہ آصف کی رکنیت کا 22 مئی 2013 کا نوٹیفکیشن واپس۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘

 دوسری جانب سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی اور عدالتی فیصلے کے خلاف مسلم لیگیوں کا احتجاج، مظاہرین نے مسلم لیگ ہاوس کے باہر ٹائر جالا کر پیرس روڈ بلاک کر دیا۔ مسلم لیگ ہاوس میں پارٹی قیادت سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقامی قیادت کی سربراہی میں کارکنوں نے مسلم لیگ ہاوس سے علامہ اقبال چوک تک ریلی نکالی جس میں خواجہ آصف کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں