میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے

میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور (نمائندہ نئی بات) گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے کینیڈین امیگریشن کے حصول کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے ۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ اور ان کے شوہر محمود رحمن اور دونوں بچے کینڈین پی آر کارڈ ہولڈر ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 2 سال قبل میشا شفیع اور ان کے شوہر کو کینیڈین پی آر کارڈ (پرمیننٹ ریذیڈنسی کارڈ) ملا تھا۔ پی آر کارڈ ملنے کے بعد مذکورہ شخص کو ایک ہزار دن کینیڈا میں قیام کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد کینیڈا کا پاسپورٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ میشا شفیع کی خالائیں پہلے ہی کینیڈا کی نیشنیلٹی ہولڈر ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے کینیڈین امیگریشن کے حصول کیلئے علی ظفر پر الزامات لگانے کا ڈرامہ رچایا ہے۔ یادر ہے کہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں جس پر علی ظفر نے انہیں 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے۔