شیریں مزاری کی بیٹی خواجہ آصف کی حمایت میں سامنے آگئیں

شیریں مزاری کی بیٹی خواجہ آصف کی حمایت میں سامنے آگئیں
کیپشن: فوٹو:فیس بک

کراچی :خواجہ آصف کی نااہلی پر پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ناراض ہو گئیں۔ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ غیر منتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے تو تحریک انصاف اس پر جشن منا رہی ہے۔خواجہ آصف کی نااہلی پر پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ناراض ہو گئیں۔


703faee87d31932f3a5105279317ff63

ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ غیر منتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو ناپسند کرتے ہوں گے مگر یہ ووٹرز کا حق ہے کہ وہ طے کریں کہ ان کی نمائندگی کون کرے گا۔