عدالت نے پہلی بار بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے مجرم کو سزا سنا دی

عدالت نے پہلی بار بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے مجرم کو سزا سنا دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: عدالت نے بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے مجرم کو پہلی بار سزا سنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو 7 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزم سادات امین کو ایف آئی اے حکام نے سرگودھا سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بچوں کی ساڑھے 6 لاکھ فحش تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’پاکستان میں پھانسی چڑھانے، جیل بھیجنے اور ملک بدر کرنے کی روایت پڑ چکی ہے‘
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائمز آصف اقبال نے بتایا کہ ملزم کا بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے گروہ سے تعلق تھا اور تفتیش کے دوران اس نے اس بات کا اعتراف بھی کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے سنائی جانے والی سزا پاکستان کی تاریخ میں ایسے کسی بھی مقدمے میں دی جانے والی پہلی سزا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں