اکشے کمار کی نئی فلم بلینک کے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

اکشے کمار کی نئی فلم بلینک کے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم
image by facebook

نئی دہلی : کرن کباڈیہ کی ڈیبیو فلم "بلینک" کے مرکزی گانے "علی علی " کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ۔


تفصیلات کے مطابق کرن کباڈیہ کی ڈیبیو فلم " بلینک " کے ٹائٹل گانے کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے ، فلم میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

فلم کی ریلیز سے ایک ہفتہ قبل اس کے پرومو گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جوکہ شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ، فلم میں ڈمپل کباڈیہ بھی کردار ادا کر رہی ہیں ۔

فلم کے لیے مرکزی گانے کو ادیپ سنگھ اور ارکو نے لکھا ہے ، بلینک فلم میں باقی فلموں سے ہٹ کر کوریوگرافی کی گئی ہے جس سے مداحوں کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے ۔