دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کریں گے، شی جن پنگ

دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کریں گے، شی جن پنگ
کیپشن: سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، شی جن پنگ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آئیں تعاون کا بیج بوئیں اور ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء کا آغاز ہو گیا۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء میں متعددعالمی رہنما شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی چن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور ترقی پذیر ملکوں کے لیے دیرپا ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ممالک کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔

چینی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے اور دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کریں گے۔