عمران خان کے دورہ چین سے ملک میں ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی : شیخ رشید

عمران خان کے دورہ چین سے ملک میں ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی : شیخ رشید
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد ملک میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان ایم ایل ون پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہوں گے جس کے تحت سی پیک کے حوالے سے ایم ایل ون ٹریک مکمل کیا جائے گا، جوکہ پشاور کو کراچی سے ملائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ریلوے ٹریکس کی تکمیل کا کام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا ، پہلے مرحلے ایم ایل ون کو مکمل کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی جوکہ ملک میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار ملے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران دیگر منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی جس میں ایم ایل ٹو اور تیسرے فیز کی تکمیل بھی شامل ہے جس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا ،