شہرت حاصل کرنے کے لئے واک آﺅٹ کرنا انتہائی فضول اور احمقانہ حرکت ہے,ایمان علی

شہرت حاصل کرنے کے لئے واک آﺅٹ کرنا انتہائی فضول اور احمقانہ حرکت ہے,ایمان علی
کیپشن: بشکریہ انسٹا گرام

لاہور:ایمان علی کا کہنا ہے کہ محض ایک بے بنیاد الزام کو وجہ بنا کرلکس سٹائل  ایوارڈ کی تقریب کا بائیکاٹ کرنا ٹیلنٹ کی تذلیل ہے۔

اداکارہ ایمان علی نے  سما جی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کا بائیکاٹ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا  اور کہا کہ  ہم لوگ کس طرح سے کسی بھی دوسرے انسان کو جانچ سکتے ہیں وہ بھی اس سوشل میڈیا کے دور میں جب کوئی بھی محض ایک رات میں شہرت حاصل کرنے کے لئے کسی بھی دوسرے انسان کا امیج خراب کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہرت اور عزت حاصل کرنے کے لئے محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور کسی تقریب سے بچگانہ واک آوٹ کر نے اور سوشل میڈیا پر فضول بحث مباحثہ کرنا محض بے وقوفی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لکس سٹائل ایوارڈز انتظامیہ نے کچھ شخصیات کی طرف سے نامزدگیوں پر اعتراض کرنے کے بارے میں ایک بیا ن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ نامزدگیاں محض ٹیلنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں اور انتظامیہ نےکسی پر بھی بنے کیس سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔