عراق پر حملہ امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی : جان کیری

عراق پر حملہ امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی : جان کیری
کیپشن: image by facebook

ابوظہبی : سابق امریکی سفیر جان کیری نے کہا ہے کہ غیرریاستی عناصر کی جانب سے تشدد کی روک تھام دنیا کیلئے ایک چیلنج بن گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق سفیر جان کیری نے ابوظہبی میں عالمی کتاب میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدی میں ریاستی عناصر کی جانب سے تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ غیرریاستی عناصر میں تشدد کی نئی لہر دیکھی گئی ہے جس کو کم کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امریکہ کا عراق کیخلاف جنگ کا آغاز کرنا بہت غلط اقدام تھا ، بش کے دور حکومت میں پارلیمنٹ میں جنگ کی منظوری میں میری رضامندی بھی شامل تھی جس پر مجھے بے حد افسوس ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میں جب بھی اس کے متعلق سوچتا ہوں تو خواہش کرتا ہوں کہ کاش میں ماضی میں جا کر اپنی رائے کو تبدیل کر سکتا.

انھوں نے کہا کہ میری 28  سالہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی عراق پر حملے کے لیے رضا مندی ظاہر کرنا تھا جس پر مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا ۔