لاہور نے جرائم کی روک تھام میں اسلام آباد اور کراچی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور نے جرائم کی روک تھام میں اسلام آباد اور کراچی کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : لاہور نے جرائم کی روک تھام میں اسلام آباد اور کراچی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرائم انڈیسک 2019 نے دنیا بھر میں 319 شہروں میں جرائم کی شرح کے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں جس میں فہرست میں کراچی گیارہ درجے جبکہ اسلام آباد چھ درجے نیچے آیا ہے ۔

دوسری جانب لاہور میں جرائم کی شرح میں 36 درجے بہتری آئی ہے جوکہ اسلام آباد اور کراچی سے کئی گنا زیادہ ہے ۔

پنجاب حکومت  اور سیکیورٹی فورسز کی کاوش نے مل کر اس امر کو یقینی بنایا ہے ، دنیا بھر میں اس طرح تیزی سے پوائنٹس میں کمی نہیں آئی ہے ۔