خورشید شا ہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق

خورشید شا ہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق


سکھر :پی پی رہنما خورشید شاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس پر ملازم کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ کمشنرسکھر رانا عدیل کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر ملازم کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ کمشنر سکھر نے بتایا کہ خورشید شاہ کے پورے گھر میں سپرے کیا گیا اورکورونا وائرس کے مریض کے اہل خانہ کو گھر میں قرنطینہ کردیاگیا ،اس کے علاوہ خورشید شاہ کے اہل خانہ اور ان کے ملازمین کے بھی ٹیسٹ لیے جائیں گے۔