ماورا حسین کا رمضان المبارک میں قر آن مجید مکمل پڑھنے کا ارادہ اور عزم

ماورا حسین کا رمضان المبارک میں قر آن مجید مکمل پڑھنے کا ارادہ اور عزم

لاہور :پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے رمضان المبارک میں قر آن مجید مکمل پڑھنے کا ارادہ اور عزم کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ پاک ہم سب کو مشکل کی اس گھڑی سے نکالے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

ماورا حسین نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماہ رمضان مکمل قر آن مجید پڑھیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ میں سورج کے نیچے والی پوری دنیا کے لیے دعاگو ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اِس بات کا احساس ہے کہ ہمارے درمیان بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متعدد تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کےلئے آسانیاں پیدا کرے۔

انہوں نے کہاکہ میری اللّہ تعالیٰ سے بس دعائیں ہی دعائیں ہیں، انشااللّہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، اللّہ ہم سب پر رحم کرے آمین۔