پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
کیپشن: پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
سورس: file

کراچی : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کرنے کیلئے آج پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کیخلاف چارج شیٹ تیار کی جائیگی۔جسے آئندہ چند روز میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں منظور کروایا جائیگا۔

اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں عید الفطر کے بعد حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے، اسلام آباد کی طرف مارچ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی جائیگی۔ 

مولانا فضل الرحمٰن سربراہی اجلاس بلانے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان سے اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔

 اجلاس میں پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے اتحاد میں رہنے سمیت اپوزیشن میں ان جماعتوں کے کردار کے تعین پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے کے بیان کے بعد ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔