ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز میں کمی

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز میں کمی
کیپشن: ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز میں کمی
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز میں کمی واقعی ہوئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے نوفیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ روز گیارہ فیصد تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں  کورونا وائرس سے مزید70افراد جان سے گئے جس سے اموات کی تعداد 17   ہزار187  ہو گئی ہے۔

24 گھنٹےکےدوران 50 ہزار 161 کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے4 ہزار 825 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح9.61 فیصدرہی۔

دوسری طرف گزشتہ روز وزارت داخلہ  کی طرف سے  کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

   وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ 23 اپریل کو این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے فوج کی خدمات لی جائیں، وہ فوج جس نے ہمیشہ سیلاب، زلزلے اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کی اورساتھ کھڑی رہی۔

وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج سے مدد لے سکیں گی تاہم نوٹیفکیشن میں فی الحال سندھ شامل نہیں ۔