ٹیسٹ سیریز: پاکستانی ٹیم کی ہرارے میں ٹریننگ

ٹیسٹ سیریز: پاکستانی ٹیم کی ہرارے میں ٹریننگ
کیپشن: ٹیسٹ سیریز: پاکستانی ٹیم کی ہرارے میں ٹریننگ
سورس: file

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آج سے  ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان آج سے وطن واپس پہنچنا شروع ہو ں گے۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان سے ٹیسٹ اسکواڈ کے 11 ارکان 21 اپریل کو زمبابوے پہنچےتھے جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان نے کوویڈ ٹیسٹنگ اور5 روز الگ رہنے کے بعد دیگر ارکان کو جوائن کیا۔ اس سے قبل پاکستان سےجانے والے کرکٹرز الگ ٹریننگ میں بھی مصروف رہے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا۔