کورونا کے خلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں: پاک فوج کا گشت

کورونا کے خلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں: پاک فوج کا گشت
کیپشن: کورونا کے خلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں: پاک فوج کا گشت
سورس: file

لاہور:  پاک فوج نے پیغام دیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں ۔لاہور میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے  گشت شروع  کردیا۔

نیو نیوز کے مطابق گلبرگ  میں گشت کرنے والی پاک فوج کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کا پیغام تحریر ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ"خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں" ۔

گاڑیوں پر مزید لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔پاک فوج کے اہلکار کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کرائیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ سے فوج کی خدمات طلب کی تھیں گزشتہ روز وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے فوج کو بلانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا ۔این سی سی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کر رہے لہٰذا فوج کو سڑکوں پر آنے کا کہا ہے ۔