کورونا ویکسی نیشن: 40 سال سے زائد عمر کی کل سے رجسٹریشن کا آغاز

کورونا ویکسی نیشن: 40 سال سے زائد عمر کی کل سے رجسٹریشن کا آغاز
کیپشن: کورونا ویکسی نیشن: 40 سال سے زائد عمر کی کل سے رجسٹریشن کا آغاز
سورس: file

اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں ۔کل سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اجلاس کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمرکے افراد کی رجسٹریشن  کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‏اگرآپ کی عمر40سال یااس سےزائدہےتوویکسی نیشن کیلئےرجسٹریشن کروائیں،‏50 سے 60 سال کی عمروالے رجسٹرڈ افراد کوواک ان ویکسی نیشن کی اجازت دےدی گئی ہے۔

کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں۔شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ویکسی نیشن سنٹر اور تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ مغربی افریقی ملک سیشلز نے اپنی 69 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کردی ہے جبکہ 60 فیصد کے اسرائیل دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ یواے ای کا تیسرا نمبر ہے۔

 پاکستان ویکسی نیشن کے حوالے سے دنیا بھرمیں 135 ویں نمبر پر ہے ۔جبکہ کورونا کیسز کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 31 واں ہے۔