عید پر 7 چھٹیوں کی سفارش

عید پر 7 چھٹیوں کی سفارش
کیپشن: عید پر 7 چھٹیوں کی سفارش
سورس: file

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وزارت داخلہ کو عید الفطر پر 7 چھٹیاں دینے کی سفارش کر دی ہے۔این سی او سی نے سفارش کی ہے کہ 10 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں دی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔کرونا وبا کے باعث نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ چھٹیوں کے دوران تمام بڑے کاروباری مراکز، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔