بڑے دل والے پڑوسیوں کا شکریہ ، بھارتی اداکارہ کا پیغام

بڑے دل والے پڑوسیوں کا شکریہ ، بھارتی اداکارہ کا پیغام
سورس: file photo

ممبئی ، بھارتی اداکارہ نے پاکستانیوں کو بڑے دل والے پڑوسی قرار دے دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے موقع پر پاکستانیوں کے ہمدردانہ پیغامات سے بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر متاثر ہوگئیں۔

سوشل میڈیا  ٹوئٹر پر جاری بیان میں سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ دکھ کے ان حالات میں کسی کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنا بہت بڑی بات ہے ۔ 

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس تباہ کن صورتحال کے دوران پاکستان کی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کا بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردانہ رویہ حوصلہ افزا ہے۔

 اداکارہ نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے میڈیا اور مرکزی دھارے میں جاری عوامی گفتگو نے مستقل طور پر پاکستانیوں کا مذاق اڑایا اور انہیں بدنام کیا ہے۔تاہم پاکستان کی طرف سے بڑے دل کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ 

 سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بڑے دل کا پڑوسی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی پاکستان کے ہمدردانہ رویے پر خوشی کا اظہار کرچکی ہیں۔