وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کی قیمت بڑھائی، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کی قیمت بڑھائی، بلاول بھٹو
سورس: file photo

کراچی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی تو حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا  آرڈیننس جاری کر دیا۔

بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر پاکستانی معیشت کو چلا کر ملکی وقار ملیامیٹ کر دیا ہے۔عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد رقم نکالنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگے بلوں کے ذریعے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان 21 روپے یونٹ تک بجلی مہنگی کر کے اپنی کارکردگی کے گُن گا رہے ہیں۔