شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو ہو گا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو ہو گا

لاہور: پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی؟ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ دیگر شہروں کراچی، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے جبکہ  وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔


واضح رہے کہ پاکستان میں یکم شوال( عید الفطر) 3 مئی بروز منگل کو  ہونے کا امکان ہے تاہم  حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی یکم مئی اور 2 مئی کو ہونے والے اجلاس کے بعد کرے گی۔

مصنف کے بارے میں