دعا زہرہ کی والد کیخلاف درخواست ، عدالت کا پولیس کو بڑا حکم

دعا زہرہ کی والد کیخلاف درخواست ، عدالت کا پولیس کو بڑا حکم

لاہورر: عدالت نے  پولیس کو دعا زہرہ کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے تحفظ دینے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ نے لاہور کی سیشن عدالت میں والد کے خلاف درخواست پر سیشن عدالت نے فوری سماعت کرتے ہوئے پولیس کو متاثرہ لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

 دعا نے  شادی کے بعد والد  اور کزن زین العابدین  پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے کا الزام عائد کیا۔دعا زہرہ   نے عدالت  میں بیان دیا کہ اپنی  پسند سے شادی کی ہے خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں ، دعا نے  والد اور کزن پر  اغوا کی کوشش  کا بھی الزام لگا یا  اور کہا کہ عدالت والد اور کزن کو ہراسان کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ 

بعد ازاں عدالت نے  پولیس کو  دعا زہرہ کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے تحفظ دینے کا حکم دیدیا۔

مصنف کے بارے میں