حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے میں رکاوٹ کیاہے؟ متعلقہ حکام سے آج ہی رپورٹ طلب

حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے میں رکاوٹ کیاہے؟ متعلقہ حکام سے آج ہی رپورٹ طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کےلئےدائر درخواست  پر  متعلقہ حکام سے عملدرآمد رپورٹ آج ہی طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کےلئےدائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ حلف اٹھانے میں رکاوٹ کیاہے؟ عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا، عدالت میں رپورٹ فراہم کی جائے۔ جس کے بعد سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔  عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی عدالتی معاونت کےلئے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے حلف نہ لیے جانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کی تھی ، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا  کہ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کے انکار کے بعد  صدر  مملکت کووزارت اعلیٰ کے حلف کے لیے کسی اور شخص کو مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی   تاہم  عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔حمزہ شہباز نے عدالت سے اپنے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی ۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جبکہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں