ایمانوئیل میکرون دوبارہ فرانس کے صدر منتخب

ایمانوئیل میکرون دوبارہ فرانس کے صدر منتخب

پیرس: فرانس کے صدارتی انتخاب میں موجودہ  صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنی حریف میرین لی پین کو باآسانی شکست دے دی اور دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔


 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایما نوئیل میکرون نے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں  58فیصد ووٹ لیے  جبکہ ان کی حریف امیدوار میرین لی پین نے تقریباً 42 فی صد ووٹ حاصل کیے۔میکرون کی جیت کا اعلان فرانسیسی وزیرصحت اولیویر ویرن نے ایک ٹیلی ویژن پر کیا ، انہوں نے  کہا کہ حکومتی پالیسی میں تسلسل جاری  رہے گا کیونکہ صدر دوبارہ منتخب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مارین لی پین  نے صدارتی انتخاب میں شکست کو قبول کیا  تاہم انہوں نے سیاست چھوڑنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا بلکہ کہا کہ  وہ جون میں ہونے والے قانون سازی کے انتخابات کی تیاری کر رہی ہیں۔

واضْح رہے کہ ایما نوئیل  میکرون فرانس میں مسلسل دوسری مدت کیلئے منتخب ہونے والے تیسرے صدر بن گئے ہیں، ان سے پہلے دوفرانسیسی صدور دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں