کنگنا رناوت کا جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

 کنگنا رناوت کا جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

ممبئی : بالی وڈ  کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بچپن میں  جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کر دیا۔

بھارتی ٹی وی چینل پر ایک  رئیلیٹی شو کی میزبانی کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کو کسی نہ کسی موقع  معاشرے میں جنسی ہراسانی کا سامنا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کا خاندان کتنا ہی محفوظ ہے، تمام بچے اس سے گزرتے ہیں،  تاہم انہوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد  متاثرہ بچے کو ہی اس کا مجرم بنادیا جاتا ہے،  یہ بچوں کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔کنگنا نے کہا کہ جنسی ہراسانی کا بچوں کی نفسیاتی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایسے بچوں کو زندگی میں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نےاپنے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ بچپن میں مجھے بھی  جنسی ہراسانی کا سامنا رہا جب  ایک نوجوان لڑکا مجھے نامناسب طریقے سے چھوتا تھا مگر  اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس سب کا کیا مطلب ہے۔

مصنف کے بارے میں