بجلی کے بلوں میں حیران کن اضافہ کیلئے تیار ہوجائیں

بجلی کے بلوں میں حیران کن اضافہ کیلئے تیار ہوجائیں

لاہور:شہباز حکومت کو آتے ساتھ ہی جہاں بیشتر چیلنجز کا سامنا ہے وہیں مہنگائی کو لے کر اسے کنٹرول کرنا بھی اب اتحادی جماعتوں کی اس حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ایسے میں اب عوام کو بجلی مہنگی کرکے زوردار جھٹکا دینے کی تیاریاں مکمل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کے بلوں میں ہوشر با اضافہ کی سفارش کر دی ہے جس کے مطابق کراچی والوں کیلئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اور ملک کے باقی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 15 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہو گی ۔

 کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی الگ الگ درخواستوں پر نیپرا سماعت کرے گا،درخواستیں مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دائر کی گئی تھیں ۔