پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج

پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )  کی اہم ریاستی اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوششیں جاری ہیں، ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنما ؤں نے اپنے کارکنوں سمیت   الیکشن کمیشن کے دفاتر کا رخ کیا اور احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پی  ٹی آئی سڑکوں پر آگئی ، اسلام آباد،کراچی، لاہور ،پشاور اور  کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت  الیکشن کمیشن کے باہر خواتین سمیت  پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، احتجاج میں شامل   خاتون نے  ہر حال میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔


کراچی میں بھی پی ٹی آئی   نے  الیکشن کمیشن کے دفترکے باہراحتجاج  کیا جس میں  حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی سمیت  متعدد اراکین سندھ اسمبلی بھی شریک ہوئے جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی  احتجاج ہوا۔ مظاہرین سے خطاب میں فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں سیالکوٹ،پاکپتن ، قصور ،گجرات ، مظفر گڑھ ، وہاڑی اور  ٹوبہ ٹیک سنگھ   میں بھی  پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔جبکہ پشاور میں الیکشن  کمیشن کیخلاف احتجاج کے دوران کارکن مشتعل ہو گئے اور  دھکم پیل  بھی ہوئی۔

مصنف کے بارے میں