پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ،2ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا 

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ،2ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانتیں منسوخ کر کے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائوس حملہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی کی ضمانتیں منسوخ کردیں جنہیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے 2 ارکان قومی اسمبلی میں عطااللہ اور فہیم خان شامل ہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے  پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانت مسترد کی۔

واضح رہے تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں نے درجنوں   کارکنوں کے ساتھ  اسلام آباد میں سندھ ہاوس پر حملہ کیا تھا،عمارت کے بیرونی دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے۔