کراچی دھماکہ کے بعد دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ 

کراچی دھماکہ کے بعد دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ 

پشاور:‏جنوبی وزیرستان  کے ضلع سراروغا میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ‏ کے نتیجے میں  پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں  دہشتگردوں  کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے حوالے سے ‏علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

‏آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان  کے ضلع سراروغا میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔‏دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں  بنوں کے 26 سالہ لانس نائیک عمر  اورڈیرہ اسماعیل خان کے 23 سالہ سپاہی سراج الدین شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‏‏سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی  میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہوا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی تلاش کے حوالے سے ‏علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔‏آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔