شہباز شریف نے لیٹر گیٹ پر کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا

شہباز شریف نے لیٹر گیٹ پر کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے لیٹر گیٹ پر کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔کہتے ہیں آرمی چیف کی تقرری وقت آنے پر قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگی ۔انتقام ہماری ڈکشنری میں ہے اور نہ ہی اس کے لیے وقت ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ 

ایوان وزیر اعظم میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ این ایس سی کی اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی کی سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا۔ لیٹر گیٹ پر کمیشن بنانے کا سوش سکتے ہیں ۔ امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا دیوالیہ کرگئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ صرف وقت ایندھن نہ منگوانا تھا۔گزشتہ حکومت کام کرسکتی تھی، لیکن اس نے صرف شور مچایا۔آج 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں مل رہا ہے ۔گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے ۔وزیر اعظم ہاوس اب جمہوری ہاوس بن گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہوگی ۔ 

انہوں نے کہا کہ جھرلو حکومت کو آئینی طریقے سے ختم کیا۔آئین پاکستان وزیراعظم کو آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار دیتا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد میں آکرکسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون خود روکے گا ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کی قیمتیں میں کمی پر حکومت سبسڈی نہیں دے رہی بلکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں فیکٹری مالکان نے خود کم کی ہیں۔میاں نواز شریف کو پانامہ کی بجائے اقامے پر سزا دی گئی۔تحریک انصاف اراکین کے استعفے قانون کے مطابق دیکھے جارہے ہیں۔الیکشن اصلاحات کیلئے پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں آئے۔ 

مصنف کے بارے میں