کل وزیر خارجہ کا حلف اٹھاؤں گا، عمران خان کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دیتا ہوں: بلاول 

کل وزیر خارجہ کا حلف اٹھاؤں گا، عمران خان کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دیتا ہوں: بلاول 
سورس: File

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل کابینہ کا حصہ بنوں گا۔ وزیر خارجہ کا حلف اٹھا رہا ہوں۔ عمران خان کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دیتا ہوں۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ ایک  اور چارٹر آف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا۔ 

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے بعد نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پی ٹی آئی  حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچناہوگا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیاہےیہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔ 

انہوں نے کہا کہ جس صوبے کے ساتھ زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کرینگے۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے۔ ہم نے سندھ کے شہر کا دفاع کیا ہے۔ وفاق ہر صوبہ کو اہمیت دے، اور سب کے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے۔ عمران کے ایجنڈے میں سندھ کی حکومت حائل تھی۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلوں سے عوام میں مقبولیت کو برقرار رکھنا ہوگا۔ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان بھی جھوٹ ثابت ہوا۔ عمران خان کو میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیئے، میدان میں لڑنا چاہیئے۔ اب عمران خان کو ڈرنا نہیں چاہیے، پارلیمنٹ میں واپس آئیں۔ 

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرح سیاست نہیں کرینگے۔ دودھ کا دودھ اور پانی پانی سب کر نظر آجائیگا۔ عمران خان  کے بیانئے میں کبھی سچ نہیں ہوتا اگر ہم مل کر کام کرتے ہیں تو مسائل بھی اچھے طریقے سے حل ہونگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایک سوبر شخص کو جمہوریت سنبھالنے کا موقع ملا ہے۔ جمہوری اصلاحات پاکستان کے لیے بہت ضروری ہیں۔  عمران خان نے جمہوریت کے پر کاٹنے کو ناکام کوشش کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں