آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی جون 2023 تک توسیع چاہتے ہیں: وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی جون 2023 تک توسیع چاہتے ہیں: وزیر خزانہ
سورس: File

واشنگٹن : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ  پاکستان اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے ،حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ  معاہدے کی جون 2023 ء تک توسیع چاہتی ہے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  لندن میں کلیدی گلوبل بانڈ انویسٹرز سے ملاقاتیں کیں جن کا اہتمام  جے پی مورگن نے   کیا تھا ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور  لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقاتوں میں 30 سے زائد ڈیٹ مارکیٹ کے انویسٹرز موجود تھے۔

مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بارے انویسٹرز کو آگاہ کیا،آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ پروگرام کو مکمل کرنے کی کوششوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی،وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کے اثرات سے غریب اور پسماندہ طبقے کو بچانے پر فوکس ہے۔

انویسٹرز نے   حکومت پاکستان کی مالیاتی استحکام کیلئے کوششوں کو  سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، مفتاح اسماعیل نے کامیاب سرمایہ کاری کانفرنس کرانے پر جے پی مورگن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

مصنف کے بارے میں