عمران خان سے مذاکرات کرنا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس ، اہم فیصلے

عمران خان سے مذاکرات کرنا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس ، اہم فیصلے
سورس: file

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی و پی ڈی ایم رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے۔  اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان شریک ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق آفتاب شیرپاو،  خالد مقبول صدیقی،  خالد مگسی،  آغا حسن بلوچ ، چوہدری سالک حسین،  طارق بشیر چیمہ، ساجد میر اور حافظ عبدالکریم بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ 

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، قمر زمان کائرہ،  سردار ایاز صادق،  اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے ۔ 

اجلاس میں سپریم کورٹ کی الیکشن فنڈز کے لئے ڈیڈلائن سے متعلق قانونی ٹیم کیس پر بریفنگ اور  پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے عمل پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں