پی ٹی آئی کسی صورت پارلیمینٹ نہ پہنچ پائے، بڑوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی کسی صورت پارلیمینٹ نہ پہنچ پائے، بڑوں کا فیصلہ

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان شریک کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

 راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مستعفی ہونے والے ارکان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، کسی بھی مستعفی رکن کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قومی اسمبلی رولز کے مطابق کوئی اجنبی ایوان میں داخل نہیں ہوسکتا۔سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔ 

 اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی پولیس کو پی ٹی آئی کے اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور  اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری  بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تعینات کردی گئی ہے ۔

خیال رہےاس سے قبل قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے شرکت کا اعلان کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں