فیصل آباد: گارمنٹس فیکٹروں میں آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد: گارمنٹس فیکٹروں میں آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد: فیصل آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق آگ فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر واقع گارمنٹس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں شفٹ تبدیل ہونے کے باعث ورکرز موجود نہیں تھے جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
خوفناک آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ فیکڑی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور کپڑا جل کر راکھ ہوگیا جبکہ ریسکیو 1122 کی۔چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔