ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس ’’بگ باس 11 ‘‘ کے مہمان بنیں گے

ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس ’’بگ باس 11 ‘‘ کے مہمان بنیں گے

ممبئی :معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور جیکولین فرنینڈز اپنی نئی فلم "جڑواں 2" کی تشہیر کیلئے  بھارتی ٹی وی ریئیلٹی شو ’’بگ باس 11 ‘‘ کے پہلے سلبرٹی مہمان بنیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ریئیلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس 11 ‘‘ میں اداکار ورون دھون جیکولین فرننڈس کے ہمراہ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کی تشہیر کے لئے پہلے سلبرٹی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔ شو کے میزبان سلمان خان فلم میں کیمیو رول میں نظر آئیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ شو کے پہلے مہمان ورون دھون ہوں ،تمام مراحل کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔