پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

لاہور: لاہور اور گردونواح میں صبح سے ہی کالی گھٹائیں چھا گئیں تھیں۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا۔ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی برکھا رت نے رنگ جما دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، چکوال اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گلبہار اور نارتھ ناظم آباد میں بوند اباندی نے موسم سحر انگیز کر دیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے بارہ گھٹنے کے دوران پنجاب کے بیشترعلاقوں میں مزید بادل برسیں گے جبکہ پشاور، مردان، مالاکنڈ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں