لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، دو فرار

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، دو فرار

لاہور: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ڈاکو ہربنس پورہ میں قبرستان کے قریب ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی۔


پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں