روس کا فوجی نقل و حرکت میں اضافے پر امریکا کو انتباہ

روس کا فوجی نقل و حرکت میں اضافے پر امریکا کو انتباہ

ماسکو :امریکا فوجی نقل وحرکت میں اضافہ کیوں کر رہا ہے، اندر کی خبر آگئی  تفصیلات کے مطابق روسی نے یوکرین میں امریکا کی فوجی نقل و حرکت میں اضافے کی باعث خبر دار کیا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق روسی سینیٹ کے رکن ایگور موروزوف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے یوکرین میں اپنی فوجی نقل و حرکت اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا تو روس بھی اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرین میں اپنی فوجی نقل و حرکت میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہے جو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکام کے بیانات سے لگتا ہے کہ امریکا کو مشرقی یوکرین کا بحران حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ اس معاملے کو روس کے خلاف دباو کے ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے جمعرات کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کہا تھا کہ یوکرینی فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کے معاملہ پر بھی دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔